علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
علیمہ خان نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔
علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے بیرون ملک
پڑھیں:
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں 12 اگست کو اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔
خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا ہے۔
Post Views: 3