شہدائے وطن کو سلام, جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو سلام. جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔محسن نقوی نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کے اندھیرے میں حملہ کیا لیکن پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھا کر شکست فاش دی، طاقت کے گھمنڈ میں مست دشمن چند گھنٹے بعد ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے 6 بھارتی طیاروں کو خاک کی دھول چٹا کر فضائی جنگ میں نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی جری مسلح افواج نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر عظیم کامیابی کا سنہرا باب رقم کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ افواج پاکستان کے ساتھ خوددار اور باوقار پاکستانی قوم کی فتح ہے، جس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابر اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تینوں سروسز چیفس کی دانشمندانہ اور جراتمندانہ قیادت میں بہادر سپوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ایک ملاقات کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نے حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عدالتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سیکیورٹی کی وجہ سے وہ اندر داخل نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے سے جڑے تمام کرداروں کی ٹریسنگ مکمل ہو چکی ہے اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشت گردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور پاکستان کے لیے دہشت گردی کا مقابلہ اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں، محسن نقوی
انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی اسلام اباد امریکی سفیر پولیس ٹریسنگ دہشت گردی سہولت کار قائم مقام محسن نقوی نیٹلی بیکر وزیر داخلہ