سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔جمعہ کو یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،10 مئی کے بعد والے پاکستان میں ایک نئی تازگی اور مسرت محسوس ہو رہی ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور عوام سیسہ پلائی دیوار کی مانند مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر دفاع وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے،پاکستانی میڈیا اور نوجوانوں نے معرکہ حق میں مثالی کردار ادا کیا،پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے دوران بردباری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا،سیاسی و عسکری قیادت نے یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا مردانہ وار جواب دیا، شہدا کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، ملکی دفاع کے لیے پوری قوم یکجہتی کی علامت بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ حوصلے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات سے بالا تر ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مسلح افواج کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سوات واقعے پر سیاست کے بجائے سچائی کے ساتھ اسکا جائزہ لینا چاہیے، وزیراعظم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے، ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ 

یہ بات انہوں ںے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کے دورے میں کہی۔ انہیں مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے آگاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے، 

شہباز شریف نے کہا کہ سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا ایمان داری سے جائزہ لینا چاہیے، سوات میں متعدد لوگ اللہ کو پیارے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے، ایسے واقعات کو کیسے روکا جاسکے اس کے لیے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔

انہوں ںے کہا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات واقعے پر سیاست کے بجائے سچائی کے ساتھ اسکا جائزہ لینا چاہیے، وزیراعظم
  • اسرائیل، امریکا کے عزائم کو متحد ہو کر ہی ناکام بنانا ہوگا( حافظ نعیم )
  • ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
  • وفاقی وزیر داخلہ کا سی ایم ایچ بنوں کا دورہ ،زخمیوں عیادت کی
  • پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں، احسن اقبال
  • ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا اسرائیلی جارحیت کے دوران حمایت پر پاکستان کے لیے اظہار تشکر
  • ایک جماعت شہداء اور مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے: احسن اقبال
  • سیاسی عزائم کیلیے مودی کا خلائی تماشہ: نام نہاد سائنسی ترقی اور کرائے کی نشست کی نمائش
  • جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا، محسن نقوی