بھارت بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا، جاوید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تو کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہوگیا۔
جاوید شیخ نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور حالیہ دنوں میں بھارت کے خلاف قوم کے جذبے نے سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی، وہ ہمیشہ پاکستان کو کمزور سمجھتا رہا، پوری دنیا بھی یہی کہتی رہی کہ بھارت بہت بڑی طاقت ہے لیکن دنیا نے دیکھا کہ کیا ہوا۔
اداکار کے مطابق بھارت ایک بڑی طاقت ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم کیا، ہم اپنی افواج اور چین کو مدد فراہم کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا اور اس نے اس حوالے سے مکمل منصوبہ بھی بنا رکھا تھا لیکن افواج پاکستان نے اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔
خیال رہے کہ بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان المرصوص“ کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں 16 مئی کو یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر چند گھنٹوں میں ہی بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔
یہ آپریشن مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور 7 مئی کو کیے گئے جارحانہ اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا تھا۔
پاک فوج نے 10 مئک کو بھارت کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرکے انڈیا کا دفاعی نظام بھی تباہ کردیا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید شیخ بھارت کے کہ بھارت
پڑھیں:
بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کردیا، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی اور بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں یوم تشکر اور یوم فتح کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیوی، فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے بھارت کو بدترین شکست دی ہے، بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام جا چکا ہے کہ ایشیا میں اگر کوئی سپر ٹائیگر ہے تو وہ پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری بہادر افواج کے ساتھ ساتھ پورے پاکستانی قوم نے مل کر جیتی ہے، بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا رہا، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی چینلز، وی لاگرز، یوٹیوب اسٹریمز پر پابندیاں عائد کی گئیں لیکن پاکستانی میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کے سپریم کمانڈر صدر آصف علی زرداری بھی پیش پیش تھے، اس جنگ میں اس خاندان کی تیسری نسل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے اس کی مثال نہیں ملتی، بلاول نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ مودی بچر آف گجرات، بچر آف کشمیر ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چیئرمین بلاول بھٹو کے سر کی قیمت رکھی، اس کے باوجود بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے اور وہاں پر بھی کشمیر کا مقدمہ لڑا۔
شرجیل انعام میمن عوام اور پی پی پی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہوئےکہا کہ جب تک دنیا قائم رہے گی، پاکستان قائم رہے گا، ہمارے جوانوں نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی اس پر پورا پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔