اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تشکر پر سینیٹ اجلاس میں ارکانِ سینیٹ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اپنے دوست ممالک پر فخر ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنی بہادر افواج اور میڈیا پر ناز ہے جنہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دشمن کا مقابلہ کیا۔
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مودی کو اپنے رافیل طیاروں اور مہنگے ہتھیاروں پر بڑا غرور تھا مگر ہماری پاک فضائیہ نے ایک رات میں یہ غرور خاک میں ملا دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، ہماری قوم متحد ہے، کوئی بیرونی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ اس جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے ایوان بالا فنڈ کا اعلان کرے، میں بھی 50 لاکھ کا اعلان کرتا ہوں۔دنیش کمار نے کہا کہ بھارت میں حاضر سروس کرنل کی توہین کی گئی، پاکستان میں کبھی ہندو کی تذلیل نہیں ہوئی، ہمیشہ اقلیتوں کو یقین دلایا گیا کہ ہم میں کوئی فرق نہیں، بھارت دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فتح کا سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، یہ اتحاد پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، عوام و پارلیمنٹ کی یکجہتی بے مثال رہی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت کا ہر ہمسایہ اس کی پالیسیوں سے تنگ ہے، چاہے وہ نیپال ہو، بھوٹان، سری لنکا یا پاکستان، بھارت کو حالیہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کروانی چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف تیار ہیں، بھارت پاکستان کو کبھی غزہ نہیں بنا سکتا، یہ پیغام دشمن کو اچھی طرح مل چکا ہے۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مودی اس خطے کو تباہ کرنا چاہتا تھا لیکن ہماری افواج نے مودی کے اس خواب کومٹی میں ملا دیا۔سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کو بہترین انداز میں جواب دیا اور مودی کا غرور خاک میں ملا دیا، انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔
سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ آج ہم یومِ تشکر منا رہے ہیں، وزیراعظم نے افواجِ پاکستان کو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دیا اور مودی کا گھمنڈ بری طرح چکنا چور ہوا۔سینیٹر عون عباس بپی نے بھی پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دس مئی کی صبح ہم نے دیکھا پوری قوم ایک پیج پر ہے، انہوں نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان کے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔
سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور انداز میں بھارت کو جواب دیا، ہمارے گلے شکوے اپنی جگہ لیکن بیرونی حملے پر پوری قوم متحد ہے، دشمن کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ایوان بالا میں مجموعی طور پر قومی یکجہتی اور افواج پاکستان کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

شام کی حکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل سے مشورہ نہیں کیا، ٹرمپ کا انکشاف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 

معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار ہے جب کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔

آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل  پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ  عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔

بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ ؛ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔

بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ؛  بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
  • وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
  • قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، وزیراعظم کا خراج تحسین اور خیرمقدم
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی
  • قوم، علماء پاکستان کی سلامتی، دفاع کیلئے افواج کیساتھ کھڑے: عبدالخبیر آزاد
  • نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس
  • اہل یمن کا اپنے محسن سید حسن نصر اللہ شہید کو خراج تحسین