پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کا یوم تشکر قومی غیرت، دفاع اور آئین کی بالادستی کا دن ہے۔ پاکستان نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک شاہینوں نے 6 بھارتی طیارے گرا  کر پیشہ وارانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خان صاحب نے جیل میں رہ کر بھی مودی کو للکارا۔ جے-10C طیاروں کی شمولیت خان صاحب کی دوراندیشی کا ثبوت ہے۔ خان صاحب کے دور میں دفاع مضبوط اور  طاقت کا توازن قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا سرگرمی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس سے ہوئی۔ جنہیں فسطائی حکومت ’انتشاری‘ کہتی تھی، وہ وطن سے ان حکمرانوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ان حکمرانوں نے اپنے کاروباری مفادات کی خاطر مودی کے خلاف زبان نہیں کھولی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ہزاروں سیاسی کارکن آج بھی قید ہیں۔ جمہوری آواز بلند کرنے والے کارکن جیلوں میں کیوں؟ اس قوم کی سلامتی کے لیے سیاسی حالات بھی ٹھیک کرنا ہوں گے۔ جب تک سیاسی انتقام بند نہ ہو ، قومی یکجہتی ممکن نہیں۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کو اُن سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ آج بانی چیئرمین کے بچوں کو اپنے والد کی خاطر بولنا پڑا۔ سیاسی سیز فائر صرف اسی وقت ممکن ہے جب یہ ظلم بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  اعلیٰ عدلیہ سے سوال ہے، آپ کی ناک کے نیچے ماتحت عدالتوں میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس اس میں کیا کردار ادا کریں گے؟ اب ہماری نظریں اُن پر ہیں۔

’9 مئی میں کوئی ثبوت نہ ملا تو بانی چیئرمین کو پولی گراف ٹیسٹ کا سامنا ہوگا، ہم اس پولی گراف ٹیسٹ کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ بانی چیئرمین اس قسم کے ٹیسٹوں سے نہیں ٹوٹیں گے۔ اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی نیک نامی کا سبب نہیں بنیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور جمہوریت کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو چکا ہے، جلد اعلان کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت جلد تحریک کی کال دیں گے۔ اپنے وقت اور حالات کے مطابق تحریک کا اعلان کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ  بانی پی ٹی آئی ایک گرینڈ اپوزیشن اتحاد چاہتے تھے۔ گرینڈ الائنس کے لیے جے یو آئی ف کو ڈی آئی خان میں نشستیں دینے پر بھی راضی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم بانی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کی مذاکرات کی آفربانی اورپارٹی تک پہنچاؤں گا: چیئرمین پی ٹی آئی

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

 وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔

 بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں اور انہوں نے اپنے والد کےحوصلے سے متعلق دنیا کو بتایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

بیرسٹرگوہرعلی خان نے مزیدکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں یا پارٹی کو کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے ڈیل کی کوشش کرو،بانی ہی ٹی آئی کے بچوں نے کہا کہ ان کے والد مضبوط ہیں اور ڈیل نہیں کریں گے،کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے۔

 بیرسٹر گوہر علی خان نے مزیدکہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی یہ نہ سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی: شیخ وقاص اکرم
  • کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی، پی ٹی آئی
  • پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم
  • پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر
  • وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
  • معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف
  • ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں: جنید اکبر
  • وزیراعظم کی مذاکرات کی آفربانی اورپارٹی تک پہنچاؤں گا: چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر