احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے.

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔

پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ

بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے ‘عرفان صدیقی 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے آزادی کا حصول ایک لمبی تحریک اور جدودجہد مانگتا ہے ،قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے اور ایک ایسے قائد کی جدوجہد میں کبھی جلا گھرا،دھرنہ یا لانگ مارچ نہیں کیا گیا بلکہ صرف قوت کردار و نظریہ کی بدولت پاکستانیوں کو آزادی حاصل ہوئی،معرکہ حق کی چار روزہ جنگ کی کہانی اب شروع ہوئی ہے  اور آج  اقوام عالم میں ہماری اہمیت بڑھ چکی ہے جس کے پیچھے معرکہ حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی پر  پی سی بی پوٹھوہار ایوارڈز 2025 تقسیم کئے گئے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا آزادی کا حصول ایک بڑا معرکہ ہوتا ہے ،1930 میں علاقہ اقبال نے آلہ آباد خطبے میں کہا میری آنکھیں ایک آزاد ریاست دیکھ رہی ہے جس کے سترہ سال بعد پاکستان معرض وجود آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں انتشار و تشدد نہیں تھا جوکہ ایک لیڈر کو قوت بناتی ہے،ہماری تاریخ گالم گلوچ والے کو لیڈر نہیں مانتی ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا
  • امریکی صدر کا روس اور یوکرین کوپاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ
  • ٹرمپ کا روس اور یوکرین کو پاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ 
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام
  • بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر دہلی سے جواب طلب کر لیا
  • کوئی غیر ملکی طاقت ہمیں غلام نہیں بنا سکتی، بھارتی کسان
  • امن یا کشیدگی: پاکستان بھارت تعلقات کے مستقبل پر نظر ثانی
  • ہمارے پانی کے حصے پر بھارت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان
  • امریکی سفارت کاری سے پاک-بھارت کشیدگی کا خاتمہ، ’فخر کا لمحہ‘ قرار
  • قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے ‘عرفان صدیقی