عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عمران خان پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا، یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی، تفتیشی افسران ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا۔
اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کردی
تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ہے، پراسیکیوشن کے مطابق وہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق پراسیکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں، پراسیکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نے ٹیسٹ کرانے کیلئے درخواست دائر کی۔
دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے: وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام
تحریری فیصلے کے مطابق اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے دو بار نوٹس بھیجے، عمران خان نے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ٹیسٹ کرانے ہیں، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پولی گرافک کے مطابق
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شمالی وزیرستان میں تمام داخلی و خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں موجودہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر 3 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہو گا۔