Jang News:
2025-07-02@10:45:35 GMT

یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری

یوم تشکر کے موقع پر پاکستان مونو منٹ شکر پڑیاں اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری ہے،  تقریب میں مسلح افواج کی قیادت  شریک ہے،  وزیر اعظم شہباز شریف  تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔


.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سردار فہیم قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: اسکرین گریب

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گوجرانوالہ اور سرگودھا سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم تھے، ملزمان نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمدورفت ہوتی ہے، پھر ڈکیتی کی نیت سے گھرداخل ہوئے۔

معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار فہیم کو مزاحمت پر ملزمان نے لوہے کی سلاخ سے مارا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سردار فہیم کا قتل ٹیسٹ کیس تھا، اس کیس میں 57 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ یہ کیس 6 دنوں میں ہم نے منطقی انجام تک پہنچایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

’پولیس کی انہیں کوششوں کے باعث اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آئی‘

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس نے ثنا یوسف، غیرملکی خاتون سے زیادتی سمیت اندھے قتل کے متعدد کیسز حل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی انہیں کوششوں کے باعث اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آئی۔

وزیرمملکت نے کہا کہ اندھے قتل کے کیس اگر بروقت حل نہ کیے جائیں گے تو پھر کھو جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کی یلغار، بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا
  • اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سیدانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • سردار فہیم قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، آئی جی اسلام آباد
  • اسلام آباد میں خاموش مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • حب،صوبائی وزیر زراعت کاڈسٹرکٹ سینٹرجیلانی گڈانی کادورہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا موسمِ گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • تجزیہ کار سید کاشف علی کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ پر خصوصی انٹرویو
  • اسلام آباد میں 1سال میں 1427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ، رپورٹ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری ، کون کس نمبر پر تفصیلات سب نیوز پر