بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کر دی گئی۔ اب انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق مسافر صرف اپنا ویزا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر ایئرپورٹ پر ہی موقع پر انٹرنیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے۔لائسنس کا پرنٹ فوری طور پر فراہم کیا جائے گا۔مزید یہ کہ کیاسک کے ذریعے لرنر، لوکل اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔ٹریفک کیاسک میں 24 گھنٹے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ شہری کسی بھی وقت خدمات حاصل کر سکیں۔
ٹریفک حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران شہر میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 10 کر دی جائے گی جبکہ اگلے مالی سال میں یہ تعداد 100 تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔یہ اقدام نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شہریوں کو جدید اور تیز تر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گھنٹوں انتظار کی اذیت ختم ،نادرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اب شہری ملک کے کسی بھی حصے سے نادرا دفاتر میں جانے سے پہلے "پاک آئی ڈی ایپ" کے ذریعے گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادرا دفاتر میں شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے شہریوں کو طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر نادرا دفتر پہنچیں، تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جائے گی۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
نئی سہولت کے اہم نکات کے مطابق پاکستان بھر میں دستیاب سہولت، گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لینے کی سہولت، اپائنٹمنٹ لینے والے شہریوں کو ترجیحی پروسیسنگ، وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور دفاتر میں ہجوم کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ نادرا اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ، اسمارٹ کارڈ اور دیگر رجسٹریشن خدمات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے