کراچی: کورنگی میں ذاتی جھگڑے پر ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع ابوبکر مسجد کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ نور الامین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب نور الامین اور دیگر افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا اور حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نور الامین کی لاش اسپتال منتقل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ممکنہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی نوعیت کے تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ناتھا خان پل پر پھر گڑھا پڑ گیا
کراچی کے ناتھا خان پل پر پھر گڑھا پڑ گیا، پل کی مرمت میں کم از کم 10دن لگ سکتے ہیں۔
ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، گڑھے کی مرمت کا کام جاری ہے۔
انجینئرز کے مطابق ناتھا خان پل کے نیچے سے نشے کے عادی افراد بیم سے سریا نکال رہے ہیں۔
سریا چوری ہونے کی صورت میں ناتھا خان پل مزید مقامات سے ٹوٹ سکتا ہے۔