WE News:
2025-07-02@14:22:18 GMT

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی

پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا۔ دنیا میں کسی بھی ملک نے اس کے بیانیے کو مانا نہ ہی اس  کا ساتھ دیا۔ اگر دیکھا جائے تو اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جو نہ صرف یہ کہ بری طرح سے ناکام ہوئی بلکہ یہ کوشش بھارت ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گئی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بغیر تحقیقات آپ نے ایک ملک پر حملہ کر کے اس کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کی شق 51 کے تحت اس حملے کے خلاف اپنا حق دفاع استعمال کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے نریندر مودی نے پاکستان پر ایک بار پھر حملہ کرنے کی تیاری کرلی؟

اس حملے میں نہ صرف بھارت کو فوجی شکست سے دوچار ہونا پڑا بلکہ سفارتی لحاظ سے بھی یہ واقعہ بھارت کے لیے ایک انتہائی کمزور لمحہ ثابت ہوا۔

اب تک کیا کچھ ہوا ہے؟

امریکی صدر ٹرمپ کی سیز فائر کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر سے اجاگر ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی ہے جس کو پاکستان نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

15 مئی ہی کو صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر سیز فائر نہیں ہوتا تو امریکا کے ساتھ تجارت رک جائے گی۔

15 مئی کو صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئی فون بھارت میں نہ بنائے جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 22 ارب ڈالر کے آئی فون بنائے گئے تھے۔

چین، ترکیے، آذربائیجان نے پاک بھارت جنگ کے دوران کھل کر پاکستانی موقف کی حمایت کی جس پر بھارتی سخت ناراض نظر آتے ہیں۔

سفارتی انگیجمنٹ کے ساتھ کیا بھارت دنیا کو قائل کر پائے گا؟

بھارت نے گزشتہ روز فیصلہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے ممالک کو سفارتی سطح پر انگیج کر کے اپنا مؤقف بتائے گا۔ بھارتی سفیر ونے کاٹرا کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی۔ لیکن کیا بھارتی مؤقف میں اتنی جان ہے اور کیا دنیا بھارت کے موقف سے قائل ہو جائے گی؟

آئیے! دیکھتے ہیں کہ اس موقع پر دنیا کے کن کن ممالک نے کیا موقف اختیار کیے ہیں؟

دنیا کی 3 بڑی طاقتوں امریکا، روس اور چین نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے اپنے مسائل حل کرے۔

یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ دنیا اس وقت بھارتی مؤقف کے ساتھ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی مخالفت کے باوجود آئی ایم ایف نے جاری جنگ کے دوران ہی پاکستان کے لیے قرضے کی قسط جاری کی جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنا سفارتی اثرورسوخ کھویا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی پیشکش

سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ دنیا بھارتی غیر ذمے دارانہ رویے سے ناخوش ہے۔

تحقیقات کے بغیر الزام تراشی نے بھارت کا مقدمہ خراب کیا: ایمبیسیڈر وحید احمد

پاکستان کے سابق سفارتکار ایمبیسیڈر وحید احمد نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں روایت یہ ہوتی ہے کہ کسی بھی مُلک کا دفتر خارجہ دوسرے مُلکوں کے سفیروں کو بریفنگ دیتا ہے۔ بھارت نے یہ کیا کہ واقعے کے 5 منٹ کے اندر ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھیرانا شروع کر دیا جسے  کوئی مُلک تسلیم نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیے ’برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی

کسی بھی واقعے کی باقاعدہ تحقیقات ہوتی ہیں اور پھر اُن تحقیقات کے بعد کوئی الزام عائد کیا جاتا ہے۔ دنیا کے ممالک کسی بھی معاملے پر رائے دینے کے لیے اپنے سفراء کی رائے پر اعتبار کرتے ہیں۔ بھارت میں جو سفراء کو بریفنگ دی گئی اُس میں کوئی خاص چیز سامنے نہیں آ سکی اور پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے اسی روّیے پر یہاں متعیّن سفراء کو بریفنگ دی۔ بھارت میں اُن کا میڈیا جنگی جنون پیدا کر رہا ہے۔

پاکستان کی سفارتکاری بہت کامیاب رہی؛ علی سرور نقوی

سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سابق سفارتکار علی سرور نقوی نے وی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری بہت کامیاب رہی۔ ہمارے مؤقف کی درستگی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا اور بھارت پاکستان پر الزام عائد کرنے میں ناکام رہا۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پہلگام واقعے پاکستان کے نے پاکستان بھارت میں کو بریفنگ بھارت نے بھارت کی کسی بھی کے ساتھ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 برس میں بھارت کی خارجہ و دفاعی پالیسیاں ناکام ہی نہیں، مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار  پراون ساہنی نے نریندر مودی حکومت کی گزشتہ 11 سالہ دفاعی و خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسیاں نہ صرف ناکام ہو چکی ہیں بلکہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ان کے مطابق، اس زوال میں بڑا کردار ملک کے بعض مرکزی دھارے کے میڈیا اداروں کا بھی ہے، جن میں ریپبلک اور این ڈی ٹی وی جیسے چینلز شامل ہیں۔

I can explain how India’s defence & foreign policies have not failed but collapsed in last 11 years.
A big contribution in this is of the safronised, illiterate, stupid & aggrandizing mainline media with channels like Republic & NDTV in the lead. These fellows are the real anti…

— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) June 29, 2025

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے الزام عائد کیا کہ یہ میڈیا ادارے، جنہوں نے زعفرانی نظریات کے زیرِ اثر کام کرنا شروع کیا، آج قوم کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ یہ افراد ہی دراصل حقیقی قوم دشمن ہیں، یہ قوم کی زندگی میں بہتری لانے  کے بجائے اس کے زوال کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا پر عوامی شعور بگاڑنے کا الزام

پراوین ساہنی کے مطابق، میڈیا کو حکومت کی نگرانی کے بجائے ایک تعمیری نقاد کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، لیکن افسوس کہ اس نے غیر تنقیدی اور چاپلوسانہ صحافت کے ذریعے قوم کو غلط معلومات اور جھوٹے فخر میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے اگر یہ بتادیا کہ پاکستان نے کتنے جہاز گرائے تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑجائے گی، بھارتی تجزیہ کار

قوم سے محبت کا اظہار

اپنی پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ میں نہ پاکستان کا ایجنٹ ہوں، نہ چین کا، اور نہ ہی کسی دشمن ملک کا۔ میں ایک سچا بھارتی شہری ہوں، جو چاہتا ہے کہ میری قوم ترقی کرے، سوچے، اور سچ کا سامنا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کواڈ گروپ کی پہلگام حملے کی مذمت‘ ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے. اعلامیہ
  • کتے کی دم
  • پاکستان اور بھارت کا سفارتی ذرائع سے جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
  • ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف
  • دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا: وزیر دفاع
  • بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے، وزیر دفاع
  • بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے: خواجہ آصف
  • بھارت نے پہلگام واقعہ پر جھوٹا ڈراما رچایا ، وہ اپنی پالیسیوں پر ایک بار نظر ثانی کرے: اسحاق ڈار
  • بھارت نے پہلگام واقعے پر جھوٹا ڈرامہ رچایا: اسحاق ڈار
  • پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا بھر میں ہوائیں پاکستان کے حق میں ہیں، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ