Jang News:
2025-05-17@10:04:33 GMT

رکن کے پی اسمبلی فضل الہٰی کا پشاور گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

رکن کے پی اسمبلی فضل الہٰی کا پشاور گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی—فائل فوٹو

پشاور میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنوں کے ہمراہ  رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق فضل الہٰی نے زبردستی رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈرز آن کروا دیے۔

یہ بھی پڑھیے پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کا ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

ترجمان نے کہا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ فضل الہٰی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گرڈ اسٹیشن پر دھاوا فضل الہ ی

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

راولپنڈی:

پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں شام 7:30 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔


پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی۔
  • پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
  • پشاور ،ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر دھاوا، تمام فیڈرز چالو کرا دیئے،سسٹم اوور لوڈ، بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
  • پشاور، دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکہ، 1 جاں بحق اور تین زخمی
  • ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ
  • پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو، چینی 30 روپے فی کلو مہنگی
  • پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کو درست قرار دے دیا
  • پشاور: 36 ارب روپے کرپشن اسکینڈل، تحقیقات کیلئے پی اے سی کا اجلاس طلب