پاکستان کے ہاتھوں شکست؛ بی جے پی رہنما بھارتی عوام کے ردعمل سے خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی ناکامی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
اندرونِ ملک عوامی ردِعمل سے بچنے کےلیے حکومت نے اپنے ہی وزراء اور اعلیٰ سیاست دانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’’سندور‘‘ کا پاکستان نے بھرپور جواب دے کر ناکام بنادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اہم وزراء کی سیکیورٹی میں فوری طور پر اضافہ کریں۔ ان تمام سیاست دانوں اور وزراء کا تعلق حکمراں جماعت بی جے پی سے ہے، جنہیں عوامی غصے اور ممکنہ ردعمل کا سامنا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے، جبکہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سمیت بی جے پی کے 25 اہم رہنماؤں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ان رہنماؤں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ اور فوری طبی امداد کی خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ ان رہنماؤں میں جے پی نادا، بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھانشو ترویدی کے نام بھی شامل ہیں، جنہیں عوامی ردِعمل کا خطرہ لاحق ہے۔
دہلی پولیس کی جانب سے اس خطرناک صورت حال پر ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے، جس میں بی جے پی وزراء کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ دفاعی ماہرین اس صورتحال کو بھارت کے لیے نہایت تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جنگی جنون اور پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی مسلسل ناکامی نے اب خود بھارتی وزراء اور سیاست دانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عوامی غصے سے بچنے کےلیے سیکیورٹی میں اضافہ محض وقتی اقدام ہے، جب کہ اصل مسئلہ بی جے پی کی ناقص حکمت عملی اور شکست خوردہ جنگی پالیسی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں نے واضح کیا ہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی نے بھارتی حکومت کو اپنے ہی ملک میں اپنے رہنماؤں کو محفوظ رکھنے پر مجبور کر دیا ہے، جو کہ ایک جمہوری ریاست کےلیے نہایت افسوسناک علامت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی سیکیورٹی بی جے پی
پڑھیں:
پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاحوں نے ترکی اور آزربائیجان کو نشانے پر رکھ لیا
پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاحوں نے ترکی اور آزربائیجان کو نشانے پر رکھ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
بھارت میں ترکی اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے دوران حمایت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی شہریوں نے ان دونوں ممالک کے سیاحتی دورے منسوخ کرنے شروع کر دیے ہیں۔
بھارتی بکنگ کمپنی MakeMyTrip کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگ میں 60 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ منسوخیوں میں 250 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
EaseMyTrip کے سی ای او رکانت پٹّی نے بتایا کہ ان کی ویب سائٹ پر ترکی کے لیے 22 فیصد اور آذربائیجان کے لیے 30 فیصد بکنگز منسوخ ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی مسافر اب جورجیا، سربیا، یونان، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
مزید برآں، ixigo نامی ایک اور ٹریول پلیٹ فارم نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی، آذربائیجان اور چین کے لیے فلائٹ اور ہوٹل بکنگز معطل کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا جج کے ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی کے تناظر میں دیکھا جائے،وکیل منیر اے ملک آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق چین نے بھارت کے زیر تسلط ارونا چل پردیش کو زنگ نان کا نام دیدیا سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم