نیرج چوپڑا بھی 90 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بھارت کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90.23 میٹر کی تھرو کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔
یہ ان کے کیریئر کی سب سے طویل تھرو ہے اور وہ 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی اور تیسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
نیرج نے مقابلے کا آغاز 88.44 میٹر کی تھرو سے کیا، جو ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ مارک سے زیادہ تھی۔ اگرچہ ان کی دوسری کوشش فاؤل رہی، تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے 90.
اپنے کیریئر کی سب سے لمبی تھرو پھینکنے کے باوجود نیرج چوپڑا پہلی پوزیشن حاصل نہ کرسکے، جرمنی کے جولین ویبر نے آخری کوشش میں 91.06 میٹر پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیرج کا پچھلا بہترین ریکارڈ 89.94 میٹر تھا جو انہوں نے 2023 میں اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں قائم کیا تھا۔
یہ نیرج کا اپنے نئے کوچ، جان زیلیزنی، کے ساتھ پہلا بڑا مقابلہ تھا، اور اس کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر 90 میٹر عبور کرنے والے 25ویں ایتھلیٹ بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیالاہور سمیت وسطی پنجاب کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 484 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دلی ہے، اے کیو آئی کے مطابق دلی کی فضا میں آلودگی کی تعداد 289 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی فضائی معیار کی نگرانی کرنے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں گجرانوالہ سرِ فہرست ہے جہاں آلودگی کی مقدار 573 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 452، ہندل (سیالکوٹ) 477، فیصل آباد 452 اور ملتان میں 281 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے جہاں کی فضا میں آلودگی کی تعداد 814 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
آج لاہور کے ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 768، سول سیکرٹریٹ 695، ایف سی کالج 686، علامہ اقبال ٹاؤن 678، راوی روڈ 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کا 615 ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔