Daily Mumtaz:
2025-05-17@13:57:23 GMT

نیرج چوپڑا بھی 90 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

نیرج چوپڑا بھی 90 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب

بھارت کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90.23 میٹر کی تھرو کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔

یہ ان کے کیریئر کی سب سے طویل تھرو ہے اور وہ 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی اور تیسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

نیرج نے مقابلے کا آغاز 88.44 میٹر کی تھرو سے کیا، جو ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ مارک سے زیادہ تھی۔ اگرچہ ان کی دوسری کوشش فاؤل رہی، تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے 90.

23 میٹر کی تھرو کرکے سب کو حیران کر دیا۔

اپنے کیریئر کی سب سے لمبی تھرو پھینکنے کے باوجود نیرج چوپڑا پہلی پوزیشن حاصل نہ کرسکے، جرمنی کے جولین ویبر نے آخری کوشش میں 91.06 میٹر پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیرج کا پچھلا بہترین ریکارڈ 89.94 میٹر تھا جو انہوں نے 2023 میں اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں قائم کیا تھا۔

یہ نیرج کا اپنے نئے کوچ، جان زیلیزنی، کے ساتھ پہلا بڑا مقابلہ تھا، اور اس کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر 90 میٹر عبور کرنے والے 25ویں ایتھلیٹ بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایامِ حج؛ غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا

ہر سال کی طرح اس برس بھی ایامِ حج سے قبل غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا جو 15 ذی الحج تک اسی طرح بلندی پر رکھا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کو اوپر اُٹھانے کے بعد اس حصے کو چاروں طرف سے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا۔

غلاف کعبہ اٹھانے کا عمل حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداران کی موجودگی میں غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے انجام دیا۔

ایام حج کے دوران غلاف کعبہ کو اس لیے اوپر اُٹھایا جاتا ہے کیوں کہ حجاج کی بڑی تعداد عقیدت میں اسے چھونا اور چومنا چاہتے ہیں۔

حجاج میں سے کچھ غلافِ کعبہ کے ٹکڑے کو قینچی یا تیز دھار آلے سے سے کاٹ کر تبرک کے طور پر ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ 

ان تمام وجوہات کی بنا کر ایام حج کے دوران غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے تقریباً 10 فٹ بلند کردیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
  • جنگی میدان میں پسپائی کے بعد بھارت کو سفارت کاری یاد آگئی
  • پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا
  • روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں
  • بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے
  • جو ہماری سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم
  • پہلگام ڈراما کامیاب کرنے کے لیے مودی نے کیا اقدامات کیے، بھارتی فوجی نے بتادیا
  • ایامِ حج؛ غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا