ویب ڈیسک: عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حورالنساء پلیجو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ سندھیانی تحریک کی بانی اراکین میں شمار کی جاتی تھیں اور انہوں نے آمریت کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد کی۔

عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق حورالنساء پلیجو سانس کی تکلیف کے باعث کراچی میں وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج شام 4:30 بجے منگر خان پلیجو، جنگ شاہی میں ادا کی جائے گی۔ جماعت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

حورالنساء پلیجو نے جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کے ادوار میں آمریت کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔ وہ کینال سسٹم اور کارپوریٹ فارمنگ جیسے عوامی مسائل کے خلاف آواز بلند کرتی رہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی سندھ کی خواتین کی نمائندگی کی، جن میں انڈیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ ان کی سیاسی جدوجہد رسول بخش پلیجو کے انقلابی نظریے سے متاثر تھی۔

عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ،  2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عوامی تحریک تحریک کی

پڑھیں:

پنجاب؛ اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیز کی چیئرمین شب سے ہٹانے کی تیاریاں

لاہور:

اپوزیشن اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومتی اراکین کے اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔

پہلے مرحلے میں تین چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے حکومتی اراکین میں رابطے جاری ہے۔

اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی اور پرائس کنٹرول سمیت کل 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق اور صوبے میں حکومتی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی قوم پیپلزپارٹی کی مکاری کو پہنچانے ،عوامی تحریک
  • پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
  • ’’امن کیلئے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا‘‘ پختونخوا میں عوامی آواز بلند
  • ’’ امن کیلیے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا‘‘پختونخوا میں عوامی آواز بلند
  • بلاول شہباز اتحادی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا، عوامی تحریک
  • مخصوص نشستوں کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس طلب
  • عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت
  • ڈیمو پرراگ الاپنا ملکی سالمیت کے پر حملے کے مترادف ہے،عوامی تحریک
  • پنجاب اسمبلی، چارقائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
  • پنجاب؛ اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیز کی چیئرمین شب سے ہٹانے کی تیاریاں