پشاور: چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190 روپے کی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 185 روپے فی کلو تک ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے زیرِ انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دیا، کے پی حکومت کی کوششوں کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔
پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی۔
چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت فی کلو
پڑھیں:
سونے کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے، قیمتوں میں آج پھر اضافہ
کراچی:سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت پھر بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 201ڈالر کی سطح پر آگئی جسکے نتیجے میں ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں آج فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 058روپے بڑھ کر 2لاکھ 90ہزار 209روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی طرح ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 416روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 28روپے کے اضافے سے 2ہزار 923روپے کی سطح پر آگئی۔
Post Views: 2