کراچی:

عیدالضحیٰ میں 20 دن رہ گئے ہیں اور نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں جہاں ایڈمنسٹریٹر کے مطابق قربانی کے جانوروں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی 1200 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس مویشی منڈی میں اب تک 55 ہزار سے زائد قربانی کے جانور لائے جاچکے ہیں، جہاں نایاب اور دیدہ زیب گائے، بیل، بکرے اور خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

منڈی میں قربانی کے لائے گئے مال مویشیوں کے لیے الگ الگ بلاک مختص کیے گئے ہیں، مویشی منڈی میں پہلی بار شہریوں کے لیے بڑے بڑے برانڈز کی فرنچائز فوڈ اسٹریٹ میں کھابوں کے لیے قائم کی گئی ہے۔

مختلف بلاکس میں پہلے دن سے لائیو اسٹاک کے کیمپس قائم ہیں، موٹر سائیکل پر آنے والے شہریوں کے لیے پاس کی سہولت بھی موجود ہے، پہلے سے آدھی قیمت پر موٹرسائیکل کا انٹری پاس  1500 اور بڑی گاڑی کا 3200 میں پورا مہینہ جبکہ ون ڈے پاسز بنوا کر بھی گاڑی لانے کی اجازت ہے۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست منڈی فیصل علی کا کہنا تھا کہ منڈی میں جانوروں کے لیے چارہ، پانی اور بجلی کی سہولت 24 گھنٹے موجود ہے، فی جانور 30 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی کے اطراف سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، پہلے دن سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ترجمان مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس ام ایمن نے بتایا کہ لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ فرینڈلی ماحول میں رات کے آخری پہر تک یہاں موجود ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مویشی دوست منڈی قربانی کے منڈی میں کے لیے

پڑھیں:

لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

لاہور سمیت وسطی پنجاب کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 484 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دلی ہے، اے کیو آئی کے مطابق دلی کی فضا میں آلودگی کی تعداد 289 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی فضائی معیار کی نگرانی کرنے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں گجرانوالہ سرِ فہرست ہے جہاں آلودگی کی مقدار 573 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

فیصل آباد کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 452، ہندل (سیالکوٹ)  477، فیصل آباد 452 اور ملتان میں 281 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے جہاں کی فضا میں آلودگی کی تعداد 814 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

آج لاہور کے ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 768، سول سیکرٹریٹ 695، ایف سی کالج 686، علامہ اقبال ٹاؤن 678، راوی روڈ 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کا 615 ریکارڈ ہوا ہے۔

ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں گرل فرینڈ نے جنسی ہراسانی پر سابق دوست کی زبان چبا ڈالی
  • پنجاب کی شان نایاب نسل کے اڑیال کی تعداد میں بتدریج اضافہ
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا معاشی بااختیاری منصوبہ: پہلے مرحلے میں 1,000 گھرانوں کو مویشی فراہم
  • جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ
  • حیدرآباد، آتشبازی فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • حیدرآباد: دو محنت کش خواتین سبزی منڈی میں ٹماٹرپیک کرنے میں مصروف ہیں
  • وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی