لاہور: جناح ہاؤس حملے کے ملزمان پر 24 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت 24 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سیشن عدالت کراچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا کہ ویانا کنونشن 1961ء کے تحت کسی بھی ریاست کے سربراہ کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے یہ درخواست قانون کے دائرہ کار میں نہیں آتی۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ ایران کی سرزمین پر پیش آیا، جب کہ مقدمہ پاکستان میں درج کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو قانونی منطق کے برعکس ہے، یہ درخواست محض شہرت حاصل کرنے اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل نے درخواست میں مقدمے کی دفعات بھی واضح کی ہیں اور لاکھوں پاکستانی شہری سابق امریکی صدر کے اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد گرفتاری نہیں بلکہ صرف مقدمے کے اندراج کی اپیل تھی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ معاملہ پاکستانی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہٰذا درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔