امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا میں ویزے کی مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والوں کو ملک بدری کے ساتھ مستقبل میں امریکا کے سفر پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سر زمین تنگ کر دی، امریکا نے بھارتی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ویزا مدت سے زائد قیام پر انہیں ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سر زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی، واضح کیا کہ امریکا میں قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا میں ویزے کی مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والوں کو ملک بدری کے ساتھ مستقبل میں امریکا کے سفر پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکا میں 7.

25 لاکھ غیر قانونی بھارتی مقیم ہیں، 2023ء میں 51 ہزار بھارتیوں نے امریکا میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال کے دوران پناہ کی درخواست دینے والے بھارتیوں کی تعداد میں 470 فیصد اضافہ ہوا۔ مودی حکومت کے تحت بھارت میں بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے، اپریل2025ء میں شرح 5.1 فیصد تک جبکہ شہروں میں 6.5 فیصد ہو گئی ہے جس سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتیوں کی امریکا ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے بھارتی شہریوں امریکا میں

پڑھیں:

امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد کے لیے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا روس کے توانائی ڈھانچے اور دیگر اسٹریٹجک اہداف پر حملوں کے لیے یوکرین کو معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید طاقتور ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو روس میں گہرے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں سے بھی یوکرین کو اسی نوعیت کی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش
  • ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ‘ امیگریشن ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادی گئیں
  • امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے اربوں ڈالر کے فنڈز منجمد کردیے
  • حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹس ریاستوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے
  • کینیڈا نے شہریوں کو امریکا کے سفر سے خبردار کردیا
  • امریکا یوکرین کو روسی شہروں پر حملوںکی معلومات فراہم کریگا
  • بھارتی حکومت کو کشمیر میں اپنی پالیسی پر از سرِنو غور کرنا چاہیئے، میرواعظ عمر فاروق
  • ’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک مسک کی خواہش
  • امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی عاید