بھارت نے تنازع کشمیر کو حل کرنے کے بجائے ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، شبیر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
حریت رہنما نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمیشہ دوہرا کھیل کھیلا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کی ہر کوشش کو روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے ایک مکمل ایٹمی جنگ کے امکان کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ دونوں ممالک جوہری صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ شبیر شاہ نے بحران کو جو ایک بڑی جنگ کا باعث بن سکتا تھا، ختم کرنے کے لئے عالمی رہنمائوں بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بے مثال کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی سراہا جنہوں نے صورتحال کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
شبیر شاہ نے دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد تنازعے کا پائیدار حل نکالنے کے لیے تیسرے فریق کی ثالثی ناگزیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیاں دو طرفہ بات چیت کے نتیجے میں زیادہ تر سفارتی تعطل پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی قیادت نے بارہا تیسرے فریق کی ثالثی کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ دو طرفہ مذاکرات اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے خطرناک پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ تنازعہ دونوں ممالک کے لئے لٹکتی ہوئی تلوار کی طرح ہے۔
حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر جس نے اب ایک خطرناک رخ ختیار کر لیا ہے، پورے جنوبی ایشیا کے امن اور استحکام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمیشہ دوہرا کھیل کھیلا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کی ہر کوشش کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنازعے کو حل کرنے کے بجائے ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تنازعہ کشمیر کو ایک دو طرفہ مسئلے کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ دو طرفہ بات چیت کے دوران وہ بے شرمی سے اسے اپنا اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے۔ شبیر شاہ نے کہا کہ اس صورتحال میں ایک غیر جانبدار تیسرے فریق کی ثالثی ہی تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔تاہم شبیر شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق اور مفادات کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل میں کسی بھی فیصلہ سازی کے عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت ناگزیر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کو حل کرنے کے شبیر شاہ نے کہ بھارت بھارت نے کی ثالثی دو طرفہ کے لیے کے لئے
پڑھیں:
جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے‘عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے،جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ برگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا۔انہوںنے مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو آپ وزیر اطلاعات ہیں آپ کے پاس اطلاعات ہوتی نہ معلومات ہوتی ہیں، آپ کو بنا بنایا بیان دیا جاتا ہے وہ آپ میڈیا کو سرکولیٹ کر دیتے ہیں۔ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا ہے، مریم نواز نے اپنی تقریروں سے اپنی پاک افواج کا مورال بڑھایا، مریم نواز نے پنجاب کے عوام میں جذبہ حب الوطنی جگایا،جب ڈرونز گر رہے تھے مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا۔(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے،بدتمیزی کرتے رہے،بانی پی ٹی آئی کا بھی جنگ کے دوران کوئی بیان نہیں آیا،جنگ کے دن علیمہ خان اسکو نورا کشتی قرار دے رہی تھی،علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت کہا تھا، پوری تحریک انصاف جنگ کے دوران منظر عام سے غائب رہی، تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا،آپ لوگوں میں رتی برابر شرم و حیا نہیں رہی۔ انہوںنے کہا کہ جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے، اس جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ برگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا،قوم جان چکی ہے تحریک انصاف کن کا پروجیکٹ تھا اور انکی وفاداریاں کس ملک کے ساتھ ہیں۔