پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔
ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا جس میں سیز فائر میں توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
یاد رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی حملے کیے۔
پاک فوج نے بھارت کے اہم عسکری، لاجسٹک اور ڈیجیٹل ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ دشمن کے تین جدید رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہاز گرادیے گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 10 مئی کو اچانک ایکس پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز کے درمیان بھارت کے
پڑھیں:
ڈی آئی جی عہدے کے 3 افسروں کے تبادلے‘ محبوب اسلم کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تین پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ کو ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور تعینات اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ ساؤتھ پنجاب شعیب خرم جانباز کو تبادلہ کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کمانڈنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور محبوب اسلم للہ کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور کا اضافی چارج دے دیا۔