بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔غیر ملکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کا پس منظر جاننا بہت ضروری ہے، بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو الزام لگانا شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے دو دن بعد تسلیم کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، بغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگانا کہاں کی دانشمندی ہے؟لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا پاکستان نےکہا ثبوت ہے تو غیرجانبدار ادارے کو دیں، ہم تعاون کے لیے تیار ہیں، بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کر دیا، بھارت نے یکطرفہ کارروائی میں ہماری مساجد پر میزائل داغے، بھارت نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا۔ ان کا کہنا تھا افواجِ پاکستان کو ملکی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری دی گئی ہے، ہم نے یہ ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر کریں گے، پاکستان نے بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے بھارت کو فوری، سخت اور مؤثر جواب دیا، پاکستانی جواب سے دشمن کو حقیقت کا سامنا کرنا پڑا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا 6 اور 7 مئی کی رات کو بھارت نے حملہ کیا، میزائل فائر کیے، جس کے بعد ہماری فضائیہ نے ان کے 5 طیارے مار گرائے، قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمیں ڈرانے کے لیے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغے، بھارت بھول گیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نہ کبھی جھکتی ہیں، نہ جھکائی جا سکتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا 10 مئی کی صبح ہم نے جواب دیا، ہم نے ذمہ داری اور احتیاط سے صرف ان کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ہم نے ایک بھی شہری ہدف کو نقصان نہیں پہنچایا، یہ ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں؟ ہماری سفارتی کور نے فہم و فراست سے غیر معمولی انداز میں عالمی برادری کو انگیج کیا، ہم پُرتشدد نہیں، ایک سنجیدہ قوم ہیں، ہماری پہلی ترجیح امن ہے، امریکا جیسی بڑی اور سمجھدار طاقتیں بہتر سمجھتی ہیں پاکستانی عوام کا جذبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان میں کا کہنا تھا بھارت نے کے لیے
پڑھیں:
امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، محمد ایوب مغل
جے یو پی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر مسلمان ممالک کا عملی اقدامات نہ کرنا مسلمان حکمرانوں کی بے حسی ہے، آج پوری دنیا میں مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اس ظلم پر سر اپا احتجاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہ دو سال سے غزہ میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے کوئی روکنے والا نہیں، اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی ہے۔ اسرائیل کے ظلم و بربریت کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے جو کہ کھلی دہشت گردی ہے اور یہ دہشت گردی دنیائے انسانیت کی بقا کے لیے خطرہ ہے، اسرائیل اور امریکہ کی ہٹ دھرمی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، اسرائیل کے خلاف حکومتوں کو مزمتی قراردادوں کی بجائے پر عملی طور پر مرمتی کردار ادا کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ غزہ پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر مسلمان ممالک کا عملی اقدامات نہ کرنا مسلمان حکمرانوں کی بے حسی ہے، آج پوری دنیا میں مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اس ظلم پر سراپا احتجاج ہیں۔ مسلم حکمرانوں کو اپنی بے حسی کو ختم کرنا ہوگا۔ ورنہ یہ ظلم و بربریت کی آگ سب کو باری باری اپنی لپیٹ میں لے گی۔ امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انسانیت کی بقا کے لیے اس کو روکنا ضروری ہے، اس جدید دور میں غزہ اور فلسطین کے لوگوں کو غذا اور ادویات سے دور رکھنا علاج معالجہ سے دور رکھنا درندگی ہے۔