معرکہ حق: ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
معرکہ حق کے حوالے سے 27 منٹ 51 سیکنڈ دورانیے کی ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق "معرکہ حق " 27 منٹ 51 سیکنڈ پرمشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے جو مستند حقائق پر مبنی ہے۔
یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی مارکۂ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔
ایک ایسا تاریخی لمحہ جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔
اس کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا پر آشکار کی، بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے۔
ایک ایسا جواب جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا، ڈاکومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دستاویزی فلم
پڑھیں:
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعا کی گئی۔
خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل بچوں، بزرگوں اور بیمار وں سمیت 38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا