نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال پر پاک چین مشاورت ہوگی، دورے کے دوران اعلی حکام بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی، چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی بھی چین میں ہی ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی روم میں پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی روم میں پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر میں یوم تشکر کی مناسبت سے تقریبات پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا، عطار تارڑ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان بھارتی پروپیگنڈے کا جواب ، عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں وفد تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ صورت حال پر اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔
دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔
اسلام آباد پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت...
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون سے برآمدات بڑھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں ایم اویوز کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکیں گی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔