Jang News:
2025-05-19@03:30:07 GMT

صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں ویب سائٹس رکھتی ہیں: فافن

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں ویب سائٹس رکھتی ہیں: فافن

—فائل فوٹو

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کی تقریباً دوتہائی سیاسی جماعتوں کی مکمل فعال ویب سائٹس نہیں ہیں، صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ویب سائٹس کا مؤثر متبادل نہیں بن سکتے۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں صرف 58 کی ویب سائٹس مکمل یا جزوی فعال ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی20 جماعتوں میں 14 کی فعال ویب سائٹس ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ پابند کرتا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس پر مرکزی عہدیداران ارکان کی تازہ فہرستیں شائع کریں۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ فعال ویب سائٹس والی جماعتوں میں سے صرف40 نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی ہے جبکہ 6 سیاسی جماعتوں نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کی تفصیلات دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جماعتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر درکار 30 اقسام میں سے 18 اقسام کی معلومات موجود ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ویب سائٹ کے 12 پوائنٹس ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے، جو صرف وی پی این کے ذریعے قابلِ رسائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے 11، عوامی نیشنل پارٹی کے 9 پوائنٹس ہیں، حق دو تحریک بلوچستان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 8 پوائنٹس ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے 7، تحریکِ لبیک پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے 6 ،مجلس وحدت مسلمین کے 5، بی اے پی کے 4 اور پاکستان مسلم لیگ ق کا 1پوائنٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمانی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں میں سب سے زیادہ اسکور پاکستان تحریک شادباد کا 13 ہے، ویب سائٹس پر سیاسی جماعتوں کی مالی شفافیت سے متعلق سب سے کم تفصیلات ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ شیئر کیا گیا مواد سیاسی جماعتوں کے اغراض و مقاصد ہیں، جو 88 فیصد ویب سائٹس پر ہے، 83 فیصد ویب سائٹس پر ایک پارٹی دفترکی رابطہ معلومات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موجود ویب سائٹس پر 79 فیصد نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے لنکس دیے ہیں، جماعتوں کے مرکزی عہدیداران کی فہرست 69 فیصد ویب سائٹس پر موجود ہے۔

فافن رپورٹ کے مطابق رکنیت کے طریقہ کار کی تفصیل 69 فیصد سائٹس پر موجود ہے، صرف 38 فیصد جماعتوں نے اپنی آئینی دستاویزات ویب سائٹس پر شائع کیں۔

رپورٹ کے مطابق 62 فیصد جماعتوں نے کم از کم ایک عام انتخابات کا منشور پوسٹ کیا، 12 فیصد جماعتوں نے حالیہ عام انتخابات کے لیے اپنے وعدوں کے ساتھ تازہ ترین منشور اپ لوڈ کیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق صرف ایک جماعت نے اپنا مالیاتی گوشوارہ شائع کیا، جماعتی عہدیداران کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی صرف ایک ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی ویب سائٹ پر پارٹی کی منتخب جنرل کونسل کی معلومات موجود نہیں، کسی بھی ویب سائٹ پر انتخابی عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار موجود نہیں۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق عہدیداران کے انتخاب، رکنیت، معطلی یا اخراج، مدت اور غیر ملکی فنڈنگ پر پابندی کا اعلان صرف ایک ویب سائٹ پر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہیں فافن رپورٹ فعال ویب سائٹس رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر جماعتوں میں کی ویب سائٹ ویب سائٹ پر جماعتوں نے رپورٹ میں ہیں رپورٹ کہا گیا گیا کہ

پڑھیں:

جنگ ماحول ختم، جماعت اسلامی کا حکومت مخالت تحریک چلانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے  جانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیاہے۔  آل پارٹیز کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2025 پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے  جانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیاہے۔  آل پارٹیز کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2025 پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فافن نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس بارے رپورٹ جاری کردی
  • 168 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ؛ فافن رپورٹ میں کون سی جماعت بازی لے گئی
  • فافن کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے حوالے سے انکشافات پر مبنی رپورٹ
  • پاکستان کی صرف 35فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں ، فافن کی رپورٹ
  • پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال، فافن کی رپورٹ
  • آزادکشمیر ،دو بڑی حکومتی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے :پیپلزپارٹی ، ن لیگ اورچیف سیکرٹری آزادکشمیر پربرس پڑی
  • جنگ ماحول ختم، جماعت اسلامی کا حکومت مخالت تحریک چلانے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک شامل کرنیکا فیصلہ
  • پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ