پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ) پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے آگاہ کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ سب کسے بتایا؟ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کچھ ملکوں نے پاکستان سےکہا کہ اب بھارت پنچ لگائےگا، تو ہم نے جواب میں ان ملکوں سےکہا کہ بھارت نے پنچ لگایا تو پاکستان اس کا جواب دےگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیار تھا، حرکت میں تب آیا جب نور خان ائیربیس کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔اسحاق ڈار نے ایک بار پھر کہا کہ سیز فائر کے لیے پہلا فون 10 مئی کو امریکی وزیر خارجہ کا آیا، جنہوں نے بتایا کہ بھارت سیز فائر پر تیار ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت آج تک پہلگام واقعےکا ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے ایف 16 اُڑایا ہی نہیں اور بھارت نے ایف 16 مار گرانےکا دعویٰ کردیا۔
مودی سرکار پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی : بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما کا اعتراف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر کا دعویٰ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔
پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟
واضح رہے کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملے کر کے آپریشن سندور کا آغاز کیا اور پھر آزاد کشمیر اور پاکستان کےمختلف سویلین علاقوں کو نقصان پہنچایاجس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تحمل کا مظاہر ہ کیا لیکن جب بھارت نے پاکستانی ایئر بیسز کو نشانہ بنا یا تو پاکستان نے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا اور پھر بھارت پر ایسا زور دار حملہ کیا کہ امریکہ نے چند ہی گھنٹوں میں جنگ بندی کرادی ۔
مزید :