Daily Ausaf:
2025-07-03@23:08:55 GMT

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

امریکا(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی ایک “جارحانہ” قسم کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔

صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص کا سن کر میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے جل بائیڈن اور ان کےاہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ پروسٹیٹ کینسر (Prostate Cancer) مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔

پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود (gland) ہوتا ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امریکی صدر بائیڈن کی

پڑھیں:

وہاب کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا

وہاب ریاض کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا، پی سی بی کے ساتھ منسلک سابق پیسر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لیں گے، اس سے قبل انھیں پی ایس ایل میں بولنگ کوچ بننے کی اجازت نہیں ملی تھی، البتہ اب این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وہ مستقبل میں شاہینز کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، سرفراز احمد کا نام بھی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویاب ریاض کافی عرصے سے مختلف حیثیتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کر رہے ہیں، انھیں چیمپیئنز کپ کے لیے منتخب شدہ پانچوں مینٹورز کا ’’باس‘‘ بھی بنایا گیا تھا، اب یہ پروجیکٹ ہی ختم ہو چکا، البتہ پی سی بی کی جانب سے واضح اشارے دیے جانے کے باوجود سوائے شعیب ملک کے کوئی مستعفی نہیں ہوا، دیگر مینٹورز مصباح الحق، سرفراز احمد، ثقلین مشتاق اور وقار یونس ہیں، 50 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے مینٹورز کو برطرف کرنے پر بورڈ کو 3 ماہ کی تنخواہ ادا کرنا پڑے گی۔

وہاب ریاض کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑے 5 برس ہو چکے، اب ان کا نام سابق کرکٹرز کی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کی ٹیم پاکستان چیمپیئنز میں شامل ہے، اس کے اونر وقار یونس کے ہم زلف کامل خان ہیں، وہاب کو پی ایس ایل 10میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ کوچ بننے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ انگلینڈ میں شیڈول ایونٹ کے لیے انھیں این او سی جاری کر دیا جائے گا، وہاب مستقبل میں پاکستان شاہینز کی کوچنگ کے بھی خواہاں ہیں، اسکلز کیمپ میں وہ بولرز کی ’’رہنمائی‘‘ کرتے نظر آئے تھے، سابق کپتان سرفراز احمد بھی لیجنڈز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ کھلاڑیوں کی طرح سابق کرکٹرز کو بھی سال میں 2 لیگز کھیلنے کی اجازت ہے، البتہ اس دوران انھیں بورڈ کی جانب سے تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کی ٹیم پاکستان چیمپیئنز کو گذشتہ برس فائنل میں بھارت نے ہرایا تھا، اس وقت قیادت یونس خان نے سنبھالی تھی۔

رواں ایڈیشن میں یونس خان سمیت مصباح الحق کی شرکت بھی مشکوک ہے، تاحال 10 کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب ملک، سرفراز احمد، شرجیل خان، وہاب ریاض، آصف علی، کامران اکمل، عامر یامین، سہیل خان اور سہیل تنویر کی شرکت کی تصدیق ہو پائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیٹ مڈلٹن کی کینسر سے صحتیابی کے مشکل سفر پر لب کشائی
  • وہاب کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا
  • بنگلادیش :مفرور سابق وزیراعظم حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا
  • مسلم لیگ (ن) کی سیاست
  • برطانوی شہزادی نے کینسر سے صحتیابی کے انتہائی درد بھرے لمحات کی روداد سنا دی
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا
  • توہینِ عدالت کا معاملہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو 6 ماہ قید کی سزا
  • یہ لوگ میرے بھائیوں کی طرح ہیں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا،سابق سی آئی اے افسر کی آئی ایس آئی کی تعریف
  • چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کر دیں
  • شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر بوم بوم آفریدی کے ایکشن کا انتظار