اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لوہے اور سٹیل کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.21 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 57.5 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں لوہے اور سٹیل کی درآمدی مالیت 51.

7 ارب روپے رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2024 کےمقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران لوہے اور سٹیل کی قومی درآمدات میں 5.8 ارب روپے یعنی 11.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درا مدات

پڑھیں:

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔

چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175 روپے 19 پیسےفی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسےفی کلو اور ایک سال قبل اوسط نرخ 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھے۔

گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ مذاکرات شروع ، ٹیکسوں میں کمی پر بات ہو گی
  • این ایف سی ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا، رپورٹ
  • گوشت کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4.54 فیصدکمی
  • کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
  • چین کی معیشت کی  دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ
  • ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی، امریکا سے انخلا جاری
  • چینی کی قیمت میں مزید اضافہ
  • پشاور: چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190 روپے کی ہوگئی
  • برآمدات، سرمایہ کاری کا فروغ: وزیراعظم نے درآمدی محصولات میں کمی کی منظوری دیدی