10 مئی کو افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ابتسام الٰہی ظہیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) قرآن وسنہ موومنٹ پنجاب کے زیراہتمام خیابان جناح روڈ پر ’’دفاع پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیاجو مرکز بیت العتیق سے شروع ہو کرچھتری چوک پر ختم ہوئی۔ چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوا کہا کہ بھارت صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے۔
بھارت نے مرید کے اور بہاولپور کی مساجد پہ حملہ کیا جبکہ افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہونے والی جنگوں میں بھارت کو ہمیشہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارت ہمیشہ اپنے جارحانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی نہ کوئی ساز ش تیار کرتا رہتا ہے لیکن ہر سازش کے بعد اس کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا جب محمد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ بر صغیر میں اپنے ساتھیوں سمیت داخل ہوئے تو ان کے مقابلے پر راجہ داہر کی افواج بالکل بے بس اور کمزور ثابت ہوئی۔محمود غزنوی ، غوری، تغلق ،غلاماں اور مغلوں نے طویل عرصے تک بر صغیر پر حکومت کی اور ہندو کسی بھی طور پر مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےت علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج کے درمیان اعتماد کا جو غیر متزلزل رشتہ ہے‘ اس کی وجہ سے دشمن کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔ اس جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور پاکستان کو ایک جرات مند ،بہادر اور باوقار ریاست کے طور پر ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے۔ مستقبل کےچیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستانی قوم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوری طرح آ مادہ و تیار ہے اور پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ قرآن وسنہ موومنٹ کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کے شرکاء سے چیئرمین پنجاب ڈاکٹر شفیق الرحمان زاہد، قیم الٰہی ظہیر، قاری احمد قمر ،مولانا کوثر زمان اور ڈاکٹر صلاح الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہ ہم دفاع پاکستان کے لیے پاکستان کے قومی اداروں اور افواج پاکستان کا بھرپورساتھ دیںگے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے ال ہی ظہیر
پڑھیں:
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
ویب ڈیسک : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی، سربراہ فضائیہ کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر قیمت پر تیار ہے اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائے گا۔