ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی، سربراہ فضائیہ کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر قیمت پر تیار ہے اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف پاک فضائیہ شہید کے
پڑھیں:
ایئر چیف مارشل سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات، فضائی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر گفتگو
سٹی 42 : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فضائی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مِبامبو کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ جس کے بعد اُن کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فضائی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایئر چیف نے جنوبی افریقی فضائیہ کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کی پیشکش کی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
جنوبی افریقی ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کی، ساتھ ہی تربیتی نظام میں اصلاح کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے جنوبی افریقی فضائیہ کے افسران کی پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ اسکے علاوہ جنوبی افریقہ کی C-130 طیاروں کی مرمت اور معائنہ پاکستان میں کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔
سورس : آئی ایس پی آر
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا