راولپنڈی:

چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔

انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی اور ان شہریوں کی عیادت کی۔

ایئر چیف نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے حوصلے اور جرات کو سراہا۔ ایئر چیف نے ان کے علاج کے بارے میں مکمل طبی بریفنگ بھی حاصل کی۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مکمل انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر پرعزم ہے۔ اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور حوصلے کی شاندار روایت کو ہر صورت قائم رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے ایئر چیف

پڑھیں:

جماعت اسلامی بدین کا اظہار تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع بدین کے وفد کی نمائندہ جسارت ماتلی عطا محمد گدی کے سسر کی وفات پر تعزیت۔وفد میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالکریم بلیدی نائب امیر ضلع مولانا غلام رسول احمدانی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری نوشاد احمد خان اور نمائندہ جسارت بدین بھی شامل تھے انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلیے صبروجمیل کی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی بدین کا اظہار تعزیت
  • ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف
  • ایئر چیف مارشل کا سپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف
  • ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط
  • سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھارت کیخلاف جنگ کے بعد ایئر فورس کے جوانوں کی دلچسپ شکایت بتا دی 
  • فیلڈ مارشل کے بعد ائیر چیف مارشل کا دورہ امریکا
  • ایئر چیف مارشل ذاہد احمد بابر سدھو کا کامیاب دورہ امریکا، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں
  • ایئر چیف مارشل سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات، فضائی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر گفتگو
  • بھارت میں ماں بیٹے نے ایئر فورس کا رن وے بیچ دیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیت اور اظہارِ یکجہتی