اعظم سواتی کی جیل میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعظم سواتی کی کی درخواست ملاقات کی جیل میں
پڑھیں:
لاہور،پانچ اکتوبر احتجاج،انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنمائوں سلمان اکرم راجہ اور شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ اور شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم ،علیمہ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کردی ۔(جاری ہے)
ہفتے کے روز سماعت پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا ۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی جبکہ دیگرکی ضمانتوں پر پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کردی ۔