جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کیلئے استعمال کیا، طالبہ سیسیلیا کلور
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ سیسیلیا کلور نے اپنی یونیورسٹی پر غزہ میں نسل کشی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ طالبہ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کے لیے استعمال کیا، اور میں افسردہ دل کے ساتھ اپنی گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی۔ سیسیلیا کلور نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کتنے فلسطینی طلبہ کو تعلیم سے محروم کر دیا گیا؟ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے احتساب کے مطالبات کو بھی نظرانداز کر رہی ہے۔ دوسری جانب جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے طالبہ کے الزامات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہا کہ
پڑھیں:
روز بروز اپنی طاقت و توانائی میں اضافہ کرتے رہیں گے، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای
شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی حکومتوں اور حکام نے طاقت کا استعمال غزہ میں قتل عام کے لئے کیا، جہاں ممکن ہو سکا وہاں جنگ کی آگ بھڑکانے اور اپنے آلہ کاروں کی حمایت کرنے کے لئے کیا، انہوں نے کبھی اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ علاقائی دورے کے دوران ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات کو امریکی عوام کے لئے باعث شرمساری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں اس قابل نہیں کہ ان کا جواب دیا جائے۔ شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب میں راہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ سراسر جھوٹ ہے۔
امریکی حکومتوں اور حکام نے طاقت کا استعمال غزہ میں قتل عام کے لئے کیا، جہاں ممکن ہو سکا وہاں جنگ کی آگ بھڑکانے اور اپنے آلہ کاروں کی حمایت کرنے کے لئے کیا، انہوں نے کبھی اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ آپ نے فرمایا کہ ہم دشمن کو خاطر میں لائے بغیر انشاءاللہ روزبروز اپنی طاقت و توانائی میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
راہبر انقلاب اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی صدر علاقے کے عرب ممالک کو ایک ایسے ماڈل کی تجویز دے رہے ہیں جس کے ساتھ بقول خود ٹرمپ کے، یہ ممالک امریکہ کے بغیر 10 دن بھی نہیں ٹِک سکتے اور ان ممالک پر امریکی صدر اپنا یہ ماڈل مسلط کر رہے ہیں، جبکہ یہ ماڈل یقینی طور پر شکست و ناکامی سے دوچار ہوگا اور امریکہ کو علاقائی اقوام کے عزم کے مقابلے میں تسلیم ہو کر یہاں سے نکل جانا ہوگا۔