دنیا کی قدیم ترین چیونٹی کی باقیات دریافت
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
حال ہی میں سائنسدانوں نے دنیا کی قدیم ترین چیونٹی کی باقیات دریافت کی ہیں۔
یہ چیونٹی تقریباً 10 کروڑ 13 لاکھ سال پہلے کی ہے۔ یہ دریافت شمال مشرقی برازیل کے علاقے Ceará میں سے ہوئی ہے۔ اس نئی دریافت شدہ چیونٹی کو Vulcanidris cratensis کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ چیونٹی ایک معدوم ذیلی خاندان Haidomyrmecinae (جنہیں "ہیل چیونٹیاں" کہا جاتا ہے) سے تعلق رکھتی ہے۔
خصوصیات:
اس چیونٹی کا تعلق کریٹیشیئس دور سے ہے جس کی لمبائی تقریباً 1.
یہ چیونٹی پروں والی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پرواز کر سکتی تھی. اس کے علاوہ چیونٹی میں ڈنک بھی موجود تھا جو اسے شکار کرنے میں مدد دیتا تھا۔
یہ دریافت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب "ہیل چیونٹی" کی باقیات چٹان میں محفوظ ملی ہیں؛ اس سے قبل ایسی باقیات صرف عنبر (amber) میں پائی گئی تھیں جو تقریباً 99 ملین سال پرانی تھیں۔ یہ دریافت چیونٹیوں کی ارتقائی تاریخ کو کم از کم 13 ملین سال مزید پیچھے لے جاتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5