قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔

منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔

پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جون کو

پڑھیں:

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔

ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت اشارہ دے رہی ہے بلکہ ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایونٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے
  • سیاسی و عسکری کشیدگی:پاک انڈیا ہاکی مقابلے دائو پر لگ گئے
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے  ہوگا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ
  • سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • نیشنز ہاکی کپ؛ قومی ٹیم کب کِس کے مدمقابل آئے گی؟
  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات، طلبا کے لئے خوشخبری
  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح