پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کی جائیداد کی منتقلی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد آغا خان جماعت اور ان کے سربراہ کو منتقل ہوگی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے سندھ میں صحت، ثقافت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پرنس رحیم آغا خان جماعت کے سربراہ ہونے کے ناطے تمام جانشینوں کے وارث ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی جائیداد ان کی جماعت اور سربراہ کو منتقل کرنے کے لیے کسی قانونی دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔(جاری ہے)
قرارداد کے مطابق سندھ آغا خان پراپرٹی بل کا اطلاق سندھ بھر میں 4 فروری سے ہوگا اور اس جائیداد کی منتقلی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان رواں برس 4 فروری کو لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بعد پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا بنے ہیں۔شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات کے فروغ کے لیے ایس ای سی پی نے مشاورتی پیپر جاری کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہے کہ پرنس کریم ا غا خان پرنس کریم ا غا خان کی جائیداد کی منتقلی
پڑھیں:
سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج مقابلہ ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل کا سوشل میڈیا پر پوسٹر
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔
مزید :