لاہور:تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عملے پر گولیاں چل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کی جانیں خطرے میں پڑنے لگیں.تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے پر ریگولیشن عملے پر سیدھی گولیاں چل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے گیا۔آپریشن کے دوران انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق علی نامی شخص اسلحہ کے ساتھ آیا ، سرکاری ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایک گولی ذیشان کو چھوتے ہوئے گزر گئی۔باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر اپنی جان بچائی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔