توقع ہے پاک بھارت سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ توقع ہے پاک بھارت سیز فائر برقرار رہے گا، ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 4 دن تک میزائل اور فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے سینئر افسران ہاٹ لائن پر بات کرتے رہتے ہیں اس لیے امید ہے سرحد پر امن برقرار رہے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ایسا کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا، امید کرتے ہیں ایسا وقت نہ آئے لیکن آیا تو دنیا اقدامات دیکھے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان بہت شفاف رہا ہے امید ہے بھارت نے بھی ایسا ہی کیا ہوگا۔
ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویواس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، 17 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے، 3896 شہداء میں سے 2582 سویلین اور سیکیورٹی اہلکار ہیں۔
بھارت امریکا یا اسرائیل نہیں،اور پاکستان افغانستان یا فلسطین نہیںافواجِ پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ بھارت امریکا یا اسرائیل نہیں اور پاکستان افغانستان یا فلسطین نہیں، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا، بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنرل احمد شریف چوہدری ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کہا کہ
پڑھیں:
اگر نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کرلیں تو دونوں تاریخ میں بڑے رہنماوں کے طورپر اپنا نام لکھوا لیں گے: فواد چوہدری
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مذاکرات کا حامی ہونے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اس کو جمہوریت کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے۔
نجی ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملنے کو بھی تیار ہیں جیسا کہ وہ ماضی میں بنی گالہ جا چکے ہیں جب عمران خان اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
موہن جوداڑو کا مطلب ہے مرْدوں کا ٹیلہ، کھدائی کی گئی تو علم ہوا وہ تو کتنے زندہ لوگ تھے،ان کھنڈرات کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی، نواز شریف اور عمران خان اپنا نام تاریخ میں پاکستان کے دو بڑے Statesmen کے طور پر لکھوا لیں گے۔
اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی!! نواز شریف اور عمران خان اپنا نام تاریخ میں پاکستان کے دو بڑے Statesmen کے طور پر لکھوا لیں گے https://t.co/g42kBzWlxJ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2025مزید :