ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا ۔ فوٹو پی آئی ڈی

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا، اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کل چین پہنچیں گے۔

اس سے پہلے پاکستان کے نور خان ايئر بیس سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی، پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ

چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

برلن : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا موجودہ دور جامع، عملی، واضع اور تعمیری ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاق رائے میں اضافہ ہوا ہے۔

چین یورپ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالہ سفر کی اہم روشن خیالی یہ ہے کہ چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، مرکزی نظریہ تعاون ہے، کلیدی قدر آزادی ہے، اور ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ریئر ارتھ کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ دوہرے استعمال کی اشیاء پر ضروری کنٹرول کرنا تمام ممالک کی جانب سے خودمختاری کا نفاذ اور ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے۔ ریئر ارتھ کی برآمدات چین اور یورپ کے درمیان کبھی بھی مسئلہ نہیں رہی، اور نہ ہونا چاہئے.

جب تک متعلقہ برآمدی کنٹرول پر کاربند رہا جائے اور ضروری طریقہ کار پر عمل کیا جائے تو یورپی کاروباری اداروں کی عام ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا.یوکرین بحران کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے اصول پر عمل پیرا ہے، تنازع کے فریقین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے سے گریز کرتا ہے اور دوہرے استعمال کی اشیاء کو سختی سے کنٹرول کرتا ہے۔

چین نے برازیل سمیت گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ میں “فرینڈز آف پیس” گروپ شروع کیا تاکہ جنگ بندی کے لئے زیادہ قوتیں جمع ہو سکیں۔ چین یہ چاہتا ہے کہ تمام فریق اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کریں، ایک جامع، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچانے کی کوشش کریں اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی ڈھانچے کی تعمیر کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی  معاہدے  کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت دوسری چین وسطی ایشیاء سمٹ سے شی جن پھنگ کے اہم خطاب کا سنگل ایڈیشن شائع چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ،چینی وزیر خارجہ چین ترقی پذیر ممالک کو فعال طور پر مالی مدد فراہم کر رہا ہے، چینی وزیر خزانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ
  • آذربائیجان میں اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم  
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، فذوالی ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ
  • چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ،چینی وزیر خارجہ
  • چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں، چینی وزیر خارجہ