نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پرچین روانہ ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا حصہ ہے۔ روانگی سے قبل نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور آہنی تعلقات استوار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ان کی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جنہوں نے انہیں چین کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے علاوہ سیاسی، مقامی، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دنیا بھر کے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی کے ڈرامہ کو پاکستان پہلے ہی بے نقاب کر چکا ہے اور بھارت کا بے بنیاد الزام تراشی کاکھیل بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ \932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے درمیان اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت چین کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز فوڈ سیکیورٹی و انڈسٹریز اور دیگر وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں قبل ازیں ہونے والی مشاورت کے تناظر میں یہ فیصلہ برقرار رکھا گیا کہ پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن اور نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔
ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیئرنگ کمیٹی اسحاق ڈار اعلیٰ سطح اجلاس چینی کی درآمد فیصلہ برقرار وی نیوز