ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی سلامیت کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی اے نے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 481 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 602 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی، جو کاروبار کے اختتام پر منفی رجحان میں تبدیل ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 687 پر بند ہوا۔ پیر کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 481 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 602 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔