بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں آیا۔

خیال رہےکہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے اب لاہور میں کرانےکا آپشن بھی زیر غور ہے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے

سٹی42: پاکستان کامودی سرکار کوسفارتی سطح پر بھی شکست دینے کافیصلہ،  وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

 چینی حکام سے خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے،پاک چین دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،دورہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی وفدکے ہمراہ مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ دنیا کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعہ کے حقائق سے آگاہ کریں گے۔

سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی ،  درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت چین کا دورہ کررہے ہیں،دورے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کے ایک طرف چین، بنگلہ دیش کیساتھ بڑھتے روابط ، ترکیہ اور آذربائیجان سے بھی حمایت حاصل ہےجبکہ بھارتی موقف کی کوئی تائید نہیں کررہا، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہا ہو رہا ہے۔

سابق صدرِ مملکت کو پراسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہو گئی

متعلقہ مضامین

  • پاک بنگلادیش سیریز؛ ٹی20 میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں
  • تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی
  • بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی
  • بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کردیا
  • بھارت پاک کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے پر غور
  • پاکستان کیساتھ کشیدگی ، بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ، رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ نہ ہونیکا خدشہ
  • بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
  • پی سی بی کا پی ایس ایل کے 3 دن افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان