پی سی بی کو پھر بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تلاش، اشتہار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا
بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا۔
فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سڑٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے، اسی طرح سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس کے باوجود عاقب جاوید کو "نیا عہدہ" مل گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دنوں ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: گرین شرٹس کی کوچنگ کیلئے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
بورڈ کو اب پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے اُمید کی جارہی ہے کہ سابق کرکٹرز اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پشاور زلمی پی ایس ایل کرکٹ لاہور قلندرز