ایئرسیال کا پاکستان سے دبئی کیلئے ہفتہ وار 9 پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) ملک کی نجی فضائی کمپنی ایئرسیال نے پاکستان سے دبئی کیلئے ہفتہ وار 9 پروازوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے 2 جون 2025 سے پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایئر سیال کی جانب سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد پاکستان اور دبئی کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے، اس نئی سروس کے ذریعے اب مسافر زیادہ سہولت، آسانی اور تسلسل کے ساتھ دبئی کا سفر کر سکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ایئرسیال کی دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز لاہور اور اسلام آباد سے ہوگا، ان دونوں شہروں سے مجموعی طور پر دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جن میں سے 2 پروازیں لاہور سے جب کہ 7 پروازیں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گی اور دبئی کے لیے براہِ راست سفر کی سہولت فراہم کریں گی، ایئرسیال نے دبئی فلائٹ آپریشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
حال ہی میں پاکستان کی تیسری نجی ائیر لائن میں نئے طیارے کا اضافہ کیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ائیرسیال فضل جیلانی نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم اپنے 6 ویں ایئربس A320 AP-BPF کو ائیر سیال بیڑے میں شامل کررہے ہیں اور ساتھ نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہمارے تازہ ترین طیارے نے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خوبصورتی سے اپنے قدم رکھ لیے ہیں جو اپنی جگہ لینے کے لئے تیار ہے، پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ایئر سیال کی بڑی کامیابی ہے، خلیجی ممالک کیلئے پروازیں چلانے کے ساتھ یورپی ممالک میں وسیع پیمانے پر بھی آپریشن شروع کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دبئی کے لیے پروازوں کا ہفتہ وار 9
پڑھیں:
پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔
فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
Post Views: 6