ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لیے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند ویب سائٹس کی تفصیلات جاری کرنا رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینلز ویب سائٹس پی ٹی اے
پڑھیں:
بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے 1 ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیے: پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو
انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں کو بتائے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیے۔ بھارت کے بیانیے کو عالمی طور پر پذیرائی نہیں ملی اور نہ ہی امریکا نے اس بات کی توثیق کی کہ بھارت پر حملہ باہر سے ہوا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں اور پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں ‘بیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے جو بھارت کے مفاد میں ہے اور نہ پاکستان کے مفاد میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں