نفرت انگیز سوشل میڈیا مہم پر 68 بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران یو ٹیوبرز کی جانب سے پاکستان مخالف مہم اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران نفرت انگیز سوشل میڈیا مہم پر 68 بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کئے جا چکے ہیں۔ ریاست مخالف چینلز کیخلاف اقدامات تیز کرتے ہوئے 1 لاکھ 19 ہزار 496 یو آر ایل بلاک کئے گئے ہیں، ان میں 3 ہزار 248 یوٹیوب لنکس بھی شامل ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب کو بھیجی گئی شکایات کے نتیجے میں بھارتی یوٹیوب چینلز بند کئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران یو ٹیوبرز کی جانب سے پاکستان مخالف مہم اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
معرکہ حق:بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا۔
میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کیلئے بضد ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔
بزرگ نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی انکار کر دیا ۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے پیچھے مودی کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔ بھارتی میڈیا اور انتہاء پسند ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ رویہ دو قومی نظریے کو سچا ثابت کر رہا ہے ۔
مزیدپڑھیں:امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ چرا لیا گیا