بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوچکی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کی ہم تردید کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی پی آئی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ انہوں نے بات چیت سے منع کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ جس طرح افواج نے بھارت کو جواب دیا اس سے ملک کا وقار بلند ہوا، ہمارا مورال بلند ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اتحاد رکھو اور الرٹ رہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک، فوج اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے پولی گراف ٹیسٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی نے بیرسٹر گوہر کہ بانی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔