راولپنڈی: چیف آف آرمی  سٹاف جنرل عاصم  منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں یہ اعزاز نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا ذاتی نہیں بلکہ پوری قوم، افواجِ پاکستان، اور بالخصوص سول و ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم کی امانت ہے، جس کو نبھانے کے لیے اگر لاکھوں عاصم بھی قربان کرنے پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔جنرل عاصم منیر نے اس اعزاز کو قوم کی قربانیوں اور شہداء کے خون کی لاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری دیانت داری سے نبھائیں گے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یہ اعزاز کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کے بعد ائیر چیف مارشل کا دورہ امریکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے بعد ائیر چیف مارشل کا دورہ امریکا،پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے میں ’پاکستان فضائیہ کے کسی حاضر سروس سربراہ کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے جس کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعلیٰ سطح کا دورہ پاکستان امریکا میں ایک اسٹریٹجک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس دورے نے دفاعی تعاون اور اہم علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے علاوہ ادارہ جاتی تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران ایئر چیف نے اعلیٰ سطح ملاقاتوں کا سلسلہ امریکا کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کیا۔

پینٹاگون میں ایئر مارشل ظہیر بابر نے امریکی ایئر فورس (بین الاقوامی امور) کی سیکرٹری کیلی ایل سیبولٹ اور امریکا کی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران بات چیت کا مرکز دوطرفہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے، باہمی تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع تلاش کرنے پر تھا۔

ایئر مارشل نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان فوجی تعاون اور تربیت کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس سے قبل فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ بھارت کیساتھ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر
  • جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
  • ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف
  • ایئر چیف مارشل کا سپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف
  • ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط
  • فیلڈ مارشل کے بعد ائیر چیف مارشل کا دورہ امریکا
  • سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر شہباز شریف سے اظہارِ تشکر
  • سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر
  • سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر